بھارت کی  حکمراں جماعت کے رہنما ریپ کیس میں مجرم قرار

نئی دہلی کی ایک عدالت نے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ سینگر کو اناؤ ریپ کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی دہلی کی ایک عدالت نے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ سینگر کو اناؤ ریپ کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ سزا  19 دسمبر کو سنائی جائے گی۔بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے کیس کی سماعت نئی دہلی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے کلدیپ سنگھ کو مجرم قرار دیا جبکہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم ششی سنگھ کو بری کردیا۔عدالت نے کیس میں تاخیر کرنے پر سی بی آئی کی سرزش بھی کی۔ دو سال قبل یوپی کے ضلع اناؤ میں کلدیپ سنگھ نامی شخص نے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے اس سے جنسی زیادتی کی تھی۔

News Code 1896247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =