امریکہ سمیت کئي ممالک کی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔  بھارتی پارلیمنٹ میں  مسلم مخالف قانون منظور ہونے کے بعد احتجاج کے باعث بھارت کے مختلف حصوں خاص طور پر شمال مشرقی بھارت میں حالات معمول پر نہیں ہیں جہاں بھارت کے ظالمانہ قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج میں ہلاکتوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور شہریوں کی جانب سے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے مختلف حصوں میں ہونے والے پرتشدد احتجاج کے باعث امریکہ، برطانیہ، اسرائیل، کینیڈا اور سنگاپور نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں اور اگر ان علاقوں میں مجبوراً سفر کرنا پڑے تو باہر نکلنے میں احتیاط برتیں۔

ادھر امریکہ نے بھارتی ریاست آسام میں  طے شدہ تمام سرکاری مصروفیات وقتی طور پر معطل کردی ہیں اور شہریوں کو بھی یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان علاقوں میں کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہیں جس کے باعث یہاں سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔

سنگاپور کی جانب سے اپنے شہریوں کو اروناچل پردیش، آسام، منی پور، ناگالینڈ، میزورام اور میگھالیہ جانے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے جب کہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو آسام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

News Code 1896245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =