صدر روحانی بروز جمعہ ٹوکیو کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بروز جمعہ جاپان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بروز جمعہ جاپان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ عراقچی نے کہا کہ جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے کے دورہ تہران کے جواب میں صدر روحانی ٹوکیو کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ صدر  روحانی اس سفر میں جاپانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عراقچی نے کہا کہ جاپان اور ایران کے دیرینہ ، دوستانہ اور مضـوط تعلقات ہیں اگر چہ بعض رکاٹوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نشیب و فراز پیش آتے رہے ہیں لیکن دونوں ممالک کے تعلقات اتنے مضبوط ہیں کہ امریکی دباؤ کے باوجود ان کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جاپان اور ایران اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ عراقچی نے کہا کہ اس سفر میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

News Code 1896244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =