بنگلہ دیش کو پاکستان سے بچھڑے 48 برس بیت گئے

پاکستان میں 16 دسمبر 1971 کو سیاہ دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جب بھارت نے اس کے مشرقی بازو کا کاٹ دیا، اور آج بنگلہ دیش کو پاکستان سے بچھڑے ہوئے 48 برس بیت گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں 16 دسمبر 1971 کو سیاہ دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جب بھارت نے اس کے مشرقی بازو کا کاٹ دیا، اور آج بنگلہ دیش کو پاکستان سے بچھڑے ہوئے 48 برس بیت گئے ہیں۔ 16 دسمبر 1971  پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس دن پاکستان کا مشرقی بازو ٹوٹ کر پاکستان سے الگ ہوگیا اور بنگلہ دیش کے نام سے ایک الگ ملک کی حیثیت سے معرض وجود میں آیا۔

1970 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوگئی تھی، مشرقی پاکستان میں کئے گئے فوجی آپریشن نے اسے خانہ جنگی کی شکل دے دی، ایسی صورت حال میں بھارت نے بھی جلتی آگ میں تیل ڈالا۔

16 دسمبر 1971 کو پاک فوج نے ہتھیار ڈالے اور بھارت نے 90 ہزار لوگوں کو جنگی قیدی بناڈالا،  جن میں سول اور فوجی اہلکاروں کے بیوی بچے بھی شامل تھے۔ سقوط ڈھاکہ کو آج 48 برس ہوگئے ہیں۔

News Code 1896242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =