مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکشے میں دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے،جبکہ دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں کی جانب سے دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

پاکستان میں پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
News Code 1896239
آپ کا تبصرہ