عمران خان کو تحفے میں گاڑی مل گئی

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں گاڑی بھجوائی گئی ہے جسے پاکستانی حکام نے وصول کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں گاڑی بھجوائی گئی ہے جسے پاکستانی حکام نے وصول کر لیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داود نے مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی "  پروٹون 70 " گاڑی وصول کی۔گاڑی پاکستانی حکومت کے حوالے کرنے کے سلسلے میں ملائشیا کے قونصل خانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عبدالرزاق داود نے وزیر اعظم عمران  کی جانب سے گاڑی کا تحفہ وصول کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے1947سے بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں۔واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے اور پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1896237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =