سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کیلئے ڈیپازٹس میں توسیع

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے جمع کرائے گئے 5 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹس میں توسیع کردی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے جمع کرائے گئے 5 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹس میں توسیع کردی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے گئے پانچ ارب ڈالرز کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ اس کے نتیجے میں پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی اور اب رواں ہفتے آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط بھی ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کے حالیہ دوروں میں ہوئی۔ وزیراعظم نے حال ہی میں سعودی عرب اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کا دورہ کیا ہے۔  پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کونرم قرضے میں بدلنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

News Code 1896233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =