یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے 162 فوجی سعودی اتحاد سے الگ ہوگئے

یمن کے فراری صدر منصور ہادی سے منسلک 162 فوجیوں نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو چھوڑ دیا ہے اور وہ صنعا حکومت کی آغوش میں واپس آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فراری صدر منصور ہادی سے منسلک 162 فوجیوں نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو چھوڑ دیا ہے اور وہ صنعا حکومت کی آغوش میں واپس آگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صنعا، الحدیدہ ، حجہ ، اب ، عمران ، ریمہ اور ذمار علاقوں میں یمنی سکیورٹی فورسز نے  سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے الگ ہونے والے 162 یمنی فوجیوں کا استقبال کیا ہے، جنھوں نے دشمن کے فریب میں آنے کا اعتراف کرتے ہوئے قومی آغو ش میں واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کونسل کی طرف سے عام معافی کے اعلان کے بعد فریب خوردہ فوجیوں نے سعودی اتحاد کو ترک کردیا اور اب اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔ سعودی فوجی اتحاد سے الگ ہونے والے افراد العروبہ تھرڈ بریگیڈ سے الگ ہوئے ہیں۔ گروہ کے سربراہ عبدالکریم السدعی نے اپنے تمام ساتھیوں سے کہا کہ وہ سعودی عرب کے اتحاد سے الگ ہوجائیں جس کے بعد 162 یمنی فوجی سعودی عرب کے اتحاد سے الگ ہوگئے ہیں العربہ تھرڈ بریگیڈ سے جدا ہونے والے افراد میں بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔

News Code 1896226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =