نواز شریف کا مزید کچھ روز لندن میں ہی قیام کا ارادہ

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف مزید کچھ روز لندن میں ہی قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف مزید کچھ روز لندن میں ہی قیام کا ارادہ رکھتے  ہیں۔ نواز شریف کے فرزند حسین نواز نے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ لندن میں پریس کانفرنس کی۔

ان کاکہنا تھا کہ والد صاحب کے پلیٹ لیٹس مستحکم ہونے تک انہیں علاج کے لیے امریکہ لے جانا مشکل ہوگا، اس لیے وہ مزید کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے پہلے نواز شریف کو صرف بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری لاحق تھی۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میاں نوازشریف کی بیماریوں کا ہر طرح سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیماٹالوجسٹ کی طرف سے کلیئرنس کا انتظار ہے، ابھی تک پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

ڈاکٹر عدنان نے یہ بھی کہا کہ میاں نوازشریف کے برطانیہ میں مزید قیام پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، امریکہ جانے سے قبل پلیٹ لیٹس کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

News Code 1896221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =