جرمن چانسلر انجیلا مرکل مسلسل نویں برس بھی دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل مسلسل نویں برس بھی دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار ہائی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے رواں برس دنیا کی 10 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل مسلسل نویں برس بھی دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار ہائی ہیں۔ اکنامک، آرٹس، ثقافت، سائنس وٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے دنیا بھر کی 10 طاقتور اوربااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے تاہم اس فہرست میں کوئی بھی ایشیائی خاتون شامل نہیں ہوسکی۔ کرسٹین میڈیلین آڈیٹ لیگارڈ فرانسیسی سیاست دان اور اور امریکی کانگرس کی سربراہ نینسی پلوسیی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

News Code 1896219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =