امریکی کی افغانستان سے 4 ہزار فوجی واپس بلانے کی تیاری

امریکہ نے افغانستان سے 4 ہزار فوجی واپس بلانے کی تیاری کرلی جس کا اعلان اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے 4 ہزار فوجی واپس بلانے کی تیاری کرلی جس کا اعلان اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلانے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ تیاری کرچکی ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جب کہ سینئر امریکی عہدے دار نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے کا اعلان اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ افغانستان سے کئی ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں 12 سے 13 ہزار امریکی فوجی گزشتہ 18 برس سے طالبان کے خلاف جنگ میں برسرپیکار ہیں۔

News Code 1896218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =