پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

پاکستان کے شہر روالپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ٹیسٹ ڈرا ہوگیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر روالپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ٹیسٹ ڈرا ہوگیا ہے۔ اس ٹیسٹ میں عابد علی نے ریکا رڈ ساز سنچری بنائی ۔ بارش اور خراب روشنی سے متاثرہ پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے  2 وکٹ کے نقصان پر 70اوورز میں 252 رنز بنائے، جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز پر اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کھیل کے پہلے سیشن میں ہی سری لنکا نے ڈی سلوا کی سینچری مکمل ہوجانے کے بعد اپنی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

News Code 1896210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =