پاکستان کے سابق وزیر اعظم گیلانی نیب میں طلب

پاکستان کے قومی احتساب بیورو "نیب " نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے کیس میں طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو "نیب " نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے کیس میں طلب کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کو طلب کیا ہے، وہ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے نیب حکام کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم سے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی پر سوالات کیے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی سے ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ اور مراعات کے سلسلے میں بھی سوالات پو چھے جائیں گے۔

News Code 1896207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =