امریکہ نے تاریخی پاور پلانٹ کو دھماکہ خیز مواد سے منہدم کردیا

امریکہ نے ڈیٹرائٹ شہر میں تاریخی پاور پلانٹ کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ڈیٹرائٹ شہر میں تاریخی پاور پلانٹ کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا ہے۔ امریکہ میں تاریخی پاور پلانٹ کو دھماکہ خیز مواد سے لمحوں میں زمین بوس کردیا گیا، اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں کئی فُٹ بُلند پاور اسٹیشن کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ 1915ء میں بننے والے اس تاریخی پاور پلانٹ کو گرانے کے لیے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر کے اُسے زمین بوس کردیا گیا جبکہ اس منظر کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

News Code 1896205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =