رہبر معظم کی مجمع تقریب مذاہب میں جاری اقدامات کی تعمیر نو پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام شہریاری کو مجمع تقریب مذاہب کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام  شہریاری کو مجمع تقریب مذاہب کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلام مخالف حلقوں اور  اسلام دشمن عناصرکی جانب سے مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے کی پالیسیوں اور کوششوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:حالیہ برسوں میں مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف پیدا کرنے کی دشمن کی کوششوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تقریب مذاہب میں جاری امور اور اقدامات کی تعمیر نو پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آج پورے عالم اسلام میں مسلمانوں میں بیداری پیدا ہوچکی ہے اور سچے اور انقلابی مسلمان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں اچھی طرح آگاہ اور آشنا ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تقریب مذاہب کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین اراکی کی مجمع میں بہترین اور مخلصانہ خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

News Code 1896201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =