بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کے دوران 6 افراد ہلاک

بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی قانون کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، آٓسام میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی قانون کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، آٓسام میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

آسام سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں متنازع قانون کے خلاف ریلیوں، مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، آسام میں انٹرنیٹ اب بھی بند جبکہ کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے۔ ریاست میں مظاہروں کےدوران 85 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، آسام کے علاوہ مغربی بنگال میں بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ اور صدر سے منظوری ملنے کے بعد مغربی بنگال، پنجاب، کیرالہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ اس متنازع قانون پرعمل درآمد نہیں کریں گے۔

News Code 1896198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =