پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 101 تک پہنچ گئی

سندھ اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس پاکستان میں اس مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستانی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے عہدیدار کے مطابق پولیو سے متاثرہ ہونے والے تینوں بچے ہیں اور رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے کیسز ضلع میرپورخاص اور صوابی سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا سے 73، سندھ سے 16، بلوچستان سے 7 اور پنجاب سے پولیو کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیال رہےکہ پولیو کے 2018 میں 12 اور 2017 میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

News Code 1896197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =