پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی بن سلمان سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے پاک سعودی تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں او آئی سی اور دیگر ذرائع سے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ تنازعات اور اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے، پاکستان خطے میں امن کے لیے تمام ترکوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد نے پاکستان میں سیاحت کی ترقی میں ہر ممکن تعاون پر اتفاق کیا اور کہا کہ سیاحت میں تعاون کے لیے سعودی ٹیم جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

News Code 1896195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =