نیپال میں بم دھماکے میں پولیس آفیسر سمیت 3 افراد ہلاک

نیپال میں ایک گھر کے باہر مشکوک چیز کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم کے آفیسر گھر کے 2 افراد سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کانسٹیبل اور 2 افراد شدید زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں ایک گھر کے باہر مشکوک چیز کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم کے آفیسر گھر کے 2 افراد سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کانسٹیبل اور 2 افراد شدید زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیپال کے علاقے مہندر نگر میں ایک گھر کے پاس کھمبے پر کوئی مشکوک چیز بندھی ہوئی تھی جس پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس پارٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشکوک چیز کا معائنہ کیا تو اسی دوران زوردار دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور مذکورہ گھر میں رہائش پذیر باپ بیٹے ہلاک ہوگئے جب کہ بیٹی اور بیٹے کے ساتھ ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کی تفتیش کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1896189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =