نائجیریا میں فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کو قتل کردیا گیا

نائجیریا میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نے فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نے فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں شدت پسند دہشت گردوں نے بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلیے کام کرنے والی فرانسیسی این جی او کے ایک اسٹاف ممبر اور دو ڈرائیورز سمیت 4 مغویوں کو قتل کردیا ہے جب کہ ایک امدادی کارکن اب بھی دہشت گردوں کی قید میں ہیں۔ فرانسیسی امدادی تنظیم " اگینسٹ ہینگر" کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 18 جولائی میں اغوا ہونے والے 6 کارکنان میں سے 4 کو قتل کر دیا گیا ہے، مغویوں کو نائجیریا کے شمال مشرقی حصے سے اغوا کیا گیا تھا۔ تنظیم نے مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

News Code 1896188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =