سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو کرپشن کیس میں 2 برس قید کی سزا

سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو بدعنوانی کے مقدمے میں 2 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو بدعنوانی کے مقدمے میں 2 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔  اطلاعات کے مطابق سوڈان کی ایک عدالت نے سابق صدر عمرالبشیر کو کرپشن کے ایک مقدمے میں معمر افراد کے ایک بحالی کے سینٹر میں دو برس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 75 سالہ صدر کو کرپشن کے کئی مقدمات کا سامنا ہے تاہم معمر افراد کو ملکی قانون کے تحت جیل کے بجائے بحالی کے سینٹر میں رکھا جاتا ہے اس لئے سابق صدر کو بھی سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔

News Code 1896187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =