افغانستان میں طالبان کے حامی فوجیوں کی فائرنگ سے 27 فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے طالبان کے حامی اہلکاروں نے حکومت کے حامی فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 کو ہلاک کر دیا اور اس کے بعد تمام اسلحہ تحویل میں لیکر طالبان گروپ سے ملحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے طالبان کے حامی اہلکاروں نے حکومت کے حامی فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 کو ہلاک کر دیا اور اس کے بعد تمام اسلحہ تحویل میں لیکر طالبان گروپ سے ملحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں نیم فوجی دستے کے طالبان کیلیے ہمدردی رکھنے والے 7 اہلکاروں نے حکومت کے حامی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان حامی اہلکار جاتے ہوئے اپنے ساتھ اسلحہ اور ساز و سامان بھی لے گئے اور مقامی طالبان گروہ میں شمولیت اختیار کرلی۔غزنی کے صوبائی کونسل کے صدر ناصر احمد فقیری نے بتایا کہ یہ واقعہ قارا باغ ضلع میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا جہاں فوجیوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تاہم آزاد ذرائع نے 27 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی کونسل کے صدر صدر ناصر احمد فقیری کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا گروپ 7 اہلکاروں پر مشتمل تھا اور طالبان کا ہمدرد تھا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور 32 فوجیوں کی ہلاکت اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

News Code 1896183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =