پاکستانی وزارت خارجہ میں اہم تبادلے اور تقرریاں

پاکستانی وزارت خارجہ نے کئی اہم ممالک میں سفرا اور قونصل جنرل تبدیل کردیئے ہیں جن کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی وزارت خارجہ نے کئی اہم ممالک میں سفرا اور قونصل جنرل تبدیل کردیئے ہیں جن کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے 21 سینیئر افسران کو تبدیل کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی نئے سفارت کاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان، ترجمان دفترخارجہ محمد فیصل جرمنی، رحیم حیات قریشی ایران ، شفقت علی خان روس، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی، مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ سے بیجنگ، ممتاز زہرہ بلوچ جنوبی کوریا اور ایڈیشنل سیکرٹری افریقہ فارن آفس ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال میں سفیر نامزد کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محمد طارق وزیر کو برطانوی شہر مانچسٹر میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

News Code 1896181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =