متحدہ عرب امارات میں واش روم سے لاوارث نوزائیدہ بچہ برآمد

متحدہ عرب امارات کی ایک عوامی تفریح گاہ کے خواتین واش روم سے لاوارث نوزائیدہ بچہ ملنے پر شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امارات کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایک عوامی تفریح گاہ کے خواتین واش روم سے لاوارث نوزائیدہ بچہ ملنے پر شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کے دوسرے بڑے شہر العین میں واقع الجہل پارک کے واش روم سے نوزائیدہ بچہ ملا ہے  جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اس کا علاج جاری ہے۔جنرل کمانڈ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک امارتی خاتون پبلک پارک میں اپنے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھی کہ اس دوران خواتین کے واش روم سے ایک لاوارث بچہ ملنے پر وہ چونک گئی اور فوری طور پر اس نے پولیس کو آگاہ کیا۔

News Code 1896179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =