بھارت میں مسلم مخالف متنازعہ شہریت ترمیمی بل بھارتی صدر کے دستخط کے بعد قانون بن گیا

بھارت میں مسلم مخالف اور متنازع شہریت بل بھارتی صدر کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن گیا، متعصب بل پربھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں، عالمی سطح پر بھی بھارتی شہریت ترمیمی بل کو امتیازی قرار دیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مسلم مخالف اور متنازع شہریت بل بھارتی صدر کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن گیا، متعصب بل پربھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں، عالمی سطح پر بھی بھارتی شہریت ترمیمی بل کو امتیازی قرار دیا جا رہا ہے۔ شہریت بل پر بھارتی صدر نے دستخط کردیئے ہیں،تاہم اس بل کے خلاف بھارت بھرمیں مظاہرے جاری ہیں، آسام میں پولیس کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک ہوگئے، جب کہ گوہاٹی میں فوج تعینات ہے اور کرفیو نافذ کرکے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

بھارت میں احتجاج کےپیش نظر جاپانی وزیراعظم بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی بھارت کادورہ منسوخ کرچکےہیں۔ امریکہ نے بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔

News Code 1896176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =