بھارت میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

امریکہ نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت اور ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں امریکی شہریوں کو  مظاہروں والے مقامات سے دور رہنے اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں موجود امریکی شہری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اطراف پر نظر رکھیں اور حالات سے باخبر رہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کےخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیےجارہے ہیں۔

News Code 1896173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =