جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی

امریکہ میں صدر ٹرمپ کےخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کےخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی جوڈیشری کمیٹی نے پے در پے سماعت کے بعد صدر ٹرمپ کے دو آرٹیکل کے تحت مواخذے کی منظوری دے دی جس کے بعد مواخذے کی قرار داد بدھ کو ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی اور باضابطہ کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔

ادھر وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں جوڈیشری کمیٹی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو سینیٹ سے شفاف انصاف کی امید ہے جو قانون کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے جوڈیشری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سماعت میں حاضر ہونے سے انکار کردیا تھا۔ صدر ٹرمپ پر ایک سیکیورٹی اہلکار نے الزام عائد کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلیے دباؤ ڈالا تھا۔ اگر ایوان نمائندگان سے قرارداد منظور ہوجاتی ہے تو بل کلنٹن اور اینڈریو جانسن کے بعد صدر ٹرمپ مواخذہ کئۓ جانے والے امریکہ کے تیسرے صدر ہوں گے۔

News Code 1896171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =