پاکستان کے وزیر اعظم سعودی عرب روانہ ہو گئے

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نور خان ایئر بیس پہنچے، جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب گئے ہیں۔

پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان اپنے اس دورے کے دوران سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت و امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں بالخصوص آئل ریفائنری پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

News Code 1896169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =