مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کوضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، آصف علی زرداری کچھ دیر بعد اسلام آباد کے پمز اسپتال سے زرداری ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔ اس سے قبل احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔ احتساب عدالت کی جانب سے آصف زرداری کی ضمانت پر رہائی کی یہ روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام جاری کی گئی تھی، جنہوں نے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کوضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، آصف علی زرداری کچھ دیر بعد اسلام آباد کے پمز اسپتال سے زرداری ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔
News Code 1896136
آپ کا تبصرہ