پاکستان نے  بھارتی لوک سبھا کی قانون سازی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیدیا

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی قانون سازی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو ہندو راشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی قانون سازی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو ہندو راشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے۔ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 132 دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی حکومت تنظیموں کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہی، بھارتی لوک سبھا کی قانون سازی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت میں شہریت سے متعلق قانون سازی سے اقلیتوں کے لیے سیکیورٹی کے شدید خطرات پیدا ہو چکے، قانون سازی ہندو راشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے۔

News Code 1896130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =