برطانوی انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہوگیا

برطانیہ میں عام انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ بریگزٹ کے نام پر لڑے جانے والے انتخابات میں 3 ہزار 300 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ برطانیہ کے 4 کروڑ 60لاکھ ووٹر ان انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 1923ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات دسمبرمیں ہورہے ہیں۔پولنگ کے حتمی نتائج جمعہ کی شام تک آنے کا امکان ہے۔برطانیہ کی پارلیمنٹ میں 650 نشستیں ہیں جبکہ 326 نشستیں جیتنےوالی جماعت اکثریت حاصل کرپاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 برس کے دوران برطانیہ میں ہونے والے یہ تیسرے عام انتخابات ہیں۔

News Code 1896129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =