سابق صدر آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائی کی روبکار جاری کردی۔عدالت نے آصف زرداری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کیلئے ان کے وکلا کی ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ پہنچی تو عدالت نے ان مچلکوں کی تصدیق کروانے کا حکم دیا جس کے بعدمچلکوں کو تحصیلدار سے تصدیق کرواکے دوبارہ عدالت میں پیش کیاگیا۔تصدیق شدہ مچلکوں کو منظورکرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر کی رہائی کی روبکار جاری کردی اور انہیں فور ی رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی تھی۔عدالت نے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

News Code 1896128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =