لاہور میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کالج بس کے نیچے آکر جاں بحق

پاکستان کے شہر لاہور میں کوئین میری کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ کالج بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں کوئین میری کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ کالج بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق طالبہ رامیسا وحید بس میں چڑھنے کی کوشش میں گرگئی اور پچھلے ٹائر تلے آ کر زخمی ہو گئی، اسے اسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکی۔ ورثاء کی طر ف سے قانونی کارروائی سے انکار پر پولیس نے حادثہ اتفاقی قرار دے کر لاش والدین کے حوالے کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

News Code 1896121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =