امریکی صدرکا یہودیت کے فروغ کے لئے صدارتی حکمنامہ جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالج کیمپسز میں یہودیوں کے فروغ اور اسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کے لیے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالج کیمپسز میں یہودیوں کے فروغ  اور اسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کے لیے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ ٹرمپ کے اس متنازع اقدام کے تحت ایسے تعلیمی اداروں کی حکومتی امداد روکی جاسکے گی جو یہودی اور اسرائیل مخالف واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں گے۔ صدارتی حکم نامے کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہود مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا۔ اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حکومت کو بحیثیت نسل، قوم یا مذہب یہودیت کی تشریح اور فروغ کی اجازت ہوگی ۔

News Code 1896120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =