عمران خان رواں ماہ 4 ممالک کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نے رواں ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائشیا کا بھی دورہ کرنا ہے، جب کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے۔

News Code 1896117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =