مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسیسی صدرمیکرون کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عدلیہ مستقل ہیں اور انھیں کسی کی سفارش یا ہدایت کی ضرورت نہیں۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ مجرموں کے ساتھ ایرانی قوانین کے مطابق عمل کیا جائےگا۔ اس سے قبل فرانسیسی صدر نے ایران سے ایک فرانسیسی شہری اور ایک ایرانی نژاد فرانسیسی شہری کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران کے اندرونی امور میں مداخلت بھی ناقابل قبول ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی صدرمیکرون کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عدلیہ مستقل ہیں اور انھیں کسی کی سفارش یا ہدایت کی ضرورت نہیں۔
News Code 1896115
آپ کا تبصرہ