پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں ميں روس کی شرکت دونوں ممالک کے لئے مفید

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں روس کی شمولیت دونوں ممالک، روس اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اسلام آباد میں روس کے وزیر تجارت دنیس مانتوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں روس کی شمولیت دونوں ممالک، روس اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ حماد اظہر نے ریلوے کے شعبے میں تعاون پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ روس ریلویز سے متعلق پرزہ جات یورپ کو برآمد کرتا ہے، دوسری جانب پاکستان کی ورک شاپس فرسودہ ہیں اور انہیں اپ گریڈ کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان، ایک ہی جیسے منصوبوں میں روس کے ساتھ شراکت داری سے بہت زیادہ فوائدحاصل کرسکتا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ اس میں بہت سے سبق ہیں جنہیں یاد رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ ٹیکنالوجی منتقل ہوسکتی ہے، ہم اپنے لوکوموٹو اور گاڑیوں کی پیداوار کو بہتر بنا سکتے ہیں، یہ سب روس کے ساتھ شراکت داری کی صورت ہی میں ہوسکتا ہے اور ہم اس کے منتظر ہیں۔

News Code 1896108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =