افغانستان میں امریکی ایئربیس کے قریب حملے میں 1 خاتون ہلاک 60 افراد زخمی

افغانستان دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع بگرام علاقہ میں امریکی ایئربیس سے منسلک زیر تعمیر اسپتال پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع  بگرام علاقہ میں امریکی ایئربیس سے منسلک زیر تعمیر اسپتال پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار  ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بگرام میں امریکہ کی سب سے بڑی ایئر بیس سے منسلک زیر تعمیر اسپتال کی عمارت پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایئربیس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 امریکی ایئر بیس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح افراد کو سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا، زوردار دھماکے اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئیں جب کہ 60 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 7 مسلح افراد نے 4 بارود سے بھری گاڑیوں کی مدد سے حملہ کیا تھا۔ افغان فوج اور اتحادی افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مسلح افراد کا حملہ ناکام بنایا اور دو گاڑیوں میں بھرا باردو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ ہمارا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

News Code 1896105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =