مقبوضہ کشمیر میں ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ کی بندش کے بعد ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال کر دی ہے لیکن انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ کی بندش کے بعد ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال کر دی ہے لیکن انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ان کمنگ ایس ایم ایس سروس تو بحال ہوگئی ہے تاہم موبائل انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔بھارتی حکام کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج صبح سے شہری، موبائل فون پر میسج وصول کر سکیں گے۔ادھر ایس ایم ایس کی آؤٹ گوئنگ سروس ابھی بھی بند ہے اور کشمیری شہری اپنے موبائل سے اب بھی ایس ایم ایس نہیں بھیج سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں رابطوں کے ذرائع ابلاغ منقطع ہیں ۔

News Code 1896103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha