پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور

پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی خصوصی بنچ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔ عدالت کے حکم پر نیب پراسیکوٹر جہانزیب بھروانہ نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری دل کے عارضے سمیت مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں شوگر کی بیماری بھی لاحق ہے۔

عدالت نے دونوں مقدمات میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

News Code 1896102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =