پاکستانی وکلاء کا اسپتال پر حملہ

پاکستانی وکلاء نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا اور آپریشن تھیٹر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وکلاء نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا اور آپریشن تھیٹر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، مشتعل وکلاء کی بڑی تعداد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں داخل ہوگئی اور توڑ پھوڑ کی تاہم اس دوران اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز بڑی مشکل سے جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ وکلا نے پی آئی سی میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ اسپتال کے باہر کھڑے پولیس اہلکاروں نے بھی وکلا کو توڑ پھوڑ سے نہ روکا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

News Code 1896099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =