پاکستان میں کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی کے ضلع لاڑکانہ میں چھ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے ضلع لاڑکانہ میں چھ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔ لاڑکانہ میں چھ کتوں نے حسنین کو بھنبھوڑتے ہوئے گال، ناک اور کان سمیت آدھا چہرہ چبا ڈالا تھا جس پر اسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ اس کا والد اسے لے کر صوبے کے کئی اسپتالوں میں گیا لیکن کوئی اس کے لخت جگر کو نہ بچاسکا۔ قومی ادارہ برائے اطفال این آئی سی ایچ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ حسنین اسپتال میں 27 دن سے زیر علاج تھا اور اس کی تین سرجریز بھی کی گئیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

News Code 1896094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =