نیوجرسی کےعلاقےجرسی سٹی میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک

امریکی ریاست نیوجرسی کےعلاقےجرسی سٹی میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیوجرسی کےعلاقےجرسی سٹی میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت  6 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نیوجرسی کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس افسرسمیت6افرادہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ سے2 پولیس افسراورایک شہری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس افسر قتل کے مقدمے کی تفتیش کیلیےمشتبہ افرادکےپاس گیاتو انہوں نے اسے قتل کردیا۔ ملزمان نے پولیس افسرکوقتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور جرسی سٹی کی سپرمارکیٹ میں گھس گئے اور وہاں بھی فائرنگ کردی جس سے3شہری مارےگئے۔جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افرادبھی مارے گئے۔

News Code 1896092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =