مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایرانی شہریوں خاص طور پر ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کو امریکہ کے سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ و یکطرفہ قوانین اور سکیورٹی و سیاسی بہانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی شہری خاص طور پر سائنسدانوں اور ماہرین کو امریکہ کے سفر سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ انھیں امریکہ میں قید سمیت مختلف مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے حتی امریکہ میں کانفرنسوں میں شرکت کی دعوتوں پر بھی توجہ نہیں کرنی چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی شہریوں خاص طور پر سائنسدانوں اور ماہرین کو امریکہ کے سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
News Code 1896091
آپ کا تبصرہ