مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تقتیش کاروں نے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکوکے معائنے کے بعد کہا ہے کہ آرامکو پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں اور ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے دعوے بے بنیاد اور ناقابل اثبات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو آرامکو پر حملے کی تحقیق اور تفتیش کے لئے ستمبر میں سعودی عرب بھیجا گیا تھا ۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ آرامکو پر حملے کے سلسلے میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں اور ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے دعوے کو ثابت نہیں کیا جاسکتا۔

اقوام متحدہ کے تقتیش کاروں نے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکوکے معائنے کے بعد کہا ہے کہ آرامکو پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں اور ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے دعوے بے بنیاد اور ناقابل اثبات ہیں۔
News Code 1896089
آپ کا تبصرہ