پاکستانی حکومت کا نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کولندن سے وطن واپس لانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے حکومت نے  سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لندن میں علاج کے لئے مقیم نواز شریف کی صحت سے متعلق  بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کی اب تک کوئی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں، ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے عدالت عظمیٰ  میں  درخواست دائر کی جائے۔

News Code 1896087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =