اسرائیلی وزیر خارجہ کی ایران کو دھمکی

اسرائیلی وزير خارجہ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے سلسلے میں اسرائیل غور کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزير خارجہ اسرائیل کیٹزنے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے سلسلے میں اسرائیل غور کررہا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اسرائیلی وزير خارجہ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنے کے لئے فوجی طاقت کی ضرورت پڑی تو اسرائیل اسے استعمال کرےگا۔

News Code 1896084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =