افغانستان میں سکیورٹی فورسزکے حملے میں 12 طالبان ہلاک

افغانستان میں کمانڈوز فورس کے سرچ آپریشن میں 12 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں کمانڈوز فورس کے سرچ آپریشن میں 12 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے اروزگان میں افغان فوج کے اسپیشل کمانڈو گروپ نے طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

افغان کمانڈوز نے کارروائی کے دوران طالبان دہشت گردوں کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد ہوا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے فرار ہونے کے لیے بنائے گئے چار زیر زمین راستوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

افغان کمانڈوز فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی کارروائی انٹیلی جنس بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات پر کی گئی۔ یہ بڑی اہم اور کامیاب کارروائی ہے جس میں ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گيا۔

News Code 1896083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =