جمہوریہ چیک میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

جمہوریہ چیک میں مسلح شخص نے اسپتال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  جمہوریہ چیک میں مسلح شخص نے اسپتال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق جمہوریہ چیک کے مشرقی شہر اوسٹراوا میں ایک مسلح شخص نے اسپتال میں داخل ہو کر انتظار گاہ میں بیٹھے ہوئے 6 افراد کو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد نامعلوم حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی حملے کی وجہ کا تعین کیا جا سکا ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کا قاتل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ مکمل تفیشی عمل کے بعد ہی درست صورت حال سامنے آسکے گی۔

News Code 1896081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =