ارجنٹائن میں میکسیکو کے سفیر 10 ڈالر کی کتاب چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ارجنٹائن میں تعینات میکسیکو کے سفیر آسکر ریکارڈو والیرو صرف 10 ڈالر مالیت کی کتاب چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی زد میں آ گئے جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹائن میں تعینات میکسیکو کے سفیر آسکر ریکارڈو والیرو صرف 10 ڈالر مالیت کی کتاب چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی زد میں آ گئے جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن میں تعینات میکسیکو کے 76 سالہ سفیر بیونس آئرس کے مقبول زمانہ کتاب گھر " ایل اتینیو" سے ایک ایسی کتاب چوری کرتے  ہوئے پکڑے گئے جس کی قیمت محض 10 امریکی ڈالر تھی۔ سفیر آسکر ریکارڈو کو اس حرکت پر فوری طور پر واپس بلا لیا گیا ہے جہاں ایک تفتیشی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔

میکسیکو کے وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اگر کتاب چوری کرنے کا جرم ثابت ہوجاتا ہے تو سفیر کو فوری طور پر ملازمت سے سبک دوش کردیا جائے گا، شفاف تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، بد دیانتی ناقابل برداشت ہے اور کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دی جاسکے گی۔ میکسیکو کے صدر نے بھی اس عمل کو ملک کیلیے شرم اور بد نامی کا باعث قرار دیا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی تھی جس میں سفیر کو بک شیلف سے کتاب اُٹھا کر ایک اخبار میں لپیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سفیر بنا قیمت دیئے بک اسٹور سے باہر نکل آتے ہیں۔ جس پر عملے نے انہیں روک لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔اس کے بعد معلوم ہوا کہ چور کوئی معمولی شخص نہیں بلکہ ایک ملک کا سفیر ہے، عمر رسیدہ سفیر کا شمار میکسیکو کے امیر ترین بااثر افراد میں ہوتا ہے۔

News Code 1896080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =